مہنگائی اور غربت سے ذہنی دباؤ،دل کے امراض میں اضافہ

کراچی (بیوروچیف) مہنگائی ‘غربت اور پٹرول سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث عوام میں ذہنی دبائو، ڈپریشن اور دل کے امراض میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ماہرین کے مطابق مختلف ہسپتالوں میں روزانہ ایسے مریض رپورٹ ہو رہے ہیں جو ذہنی دبائو، ڈپریشن اور دل کی تکالیف کا شکار ہیں۔ماہرین امراض قلب کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور معاشی مشکلات کے باعث ذہنی تنائو میں اضافہ ہو رہا ہے، جو مختلف جسمانی بیماریوں، خصوصاً دل کے امراض، کا سبب بن سکتا ہے۔ ان کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر ڈپریشن، ذہنی دبائو اور دل کی تکلیف میں مبتلا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ڈاکٹر ساجد خان نے عوام کو مشورہ دیا کہ مشکل حالات میں صبر و تحمل سے کام لیں، اپنی ذہنی اور جسمانی صحت کا خیال رکھیں، اور اگر مسلسل ذہنی دبائو یا دل کی علامات محسوس ہوں تو بروقت ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں