لاہور(بیوروچیف) ادارہ شماریات کیمطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.45 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 8اشیا ء سستی ، 22 اشیا ء مہنگی جبکہ 21کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ادارہ شماریات کے مطابق صارفین کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 352.66 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.45 فیصد کم اور گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.94 فیصد زیادہ رہا۔ٹماٹر کی قیمت میں 23.30 فیصد، ایل پی جی 15.12 فیصد، دال مونگ 2.15 فیصد، پیٹرول کی قیمت میں 0.69 فیصد، ڈیزل کی قیمت میں 0.63 فیصد ، دال مسور 0.52 فیصد، چینی کی قیمت میں 0.07 فیصد اور سرسوں کے تیل کی قیمت میں 0.06 فیصد کمی ہوئی۔آلو کی قیمت میں 3.94 فیصد اضافہ، چکن 3.70 فیصد، پیاز 3.54 فیصد، آٹا 1.61 فیصد، انڈے 0.81 فیصد، بیف 0.59 فیصد، پکی دال 0.58 فیصد، تازہ دودھ 0.50 فیصد اور واشنگ سوپ کی قیمت میں 0.44 فیصد اورٹماٹر 23فیصد مہنگے ہوئے۔




