مہنگائی کے باعث کسان شدید بد حالی کا شکار ہیں

کمالیہ(نامہ نگار)سماجی شخصیت سردار ساجد علی ڈوگر نے کہا ہے کہ مہنگائی کے باعث کسان شدید بدحالی کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ زرعی ادویات اور کھاد کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جبکہ کسانوں کی محنت سے تیار ہونے والی فصلیں منڈی میں کم داموں فروخت ہوتی ہیں۔ اس صورتحال کے باعث کسان خسارے میں جا رہے ہیں اور دیہی معیشت دبا کا شکار ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں