ماموں کانجن (نامہ نگار ) میاں محمد اعجاز سنوری کی ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نعمان صدیق سے ملاقات، حلقہ کے مسائل پر فوری احکامات کا مطالبہ کیاماموں کانجن حلقہ پی پی 103کے امیدوارِ میاں محمد اعجاز سنوری نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نعمان صدیق سے ملاقات کی اور حلقہ میں عوام کو درپیش مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران میاں محمد اعجاز سنوری نے بالخصوص حاجی اشرف بھٹہ والا چوک سے پرانی سبز منڈی روڈ، فٹ بال گرانڈ تک سڑک کی خستہ حالی اور سیم نالا گوداموں والی سائیڈ پر ٹھیکیدار کی جانب سے سامان رکھے جانے کے باعث راستے کی بندش بارے آگاہ کیا ۔جس پرعوامی مسائل کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نعمان صدیق نے حاجی اشرف بھٹہ ولا چوک سے پرانی سبز منڈی روڈ، فٹ بال گرانڈ تک راستہ کو پختہ کرنے کے احکامات جاری کیے، جبکہ سیم نالہ گوداموں والی سائیڈ پر راستہ بند کرنے والے ٹھیکیدار کے سامان کو فوری طور پر ہٹانے کی بھی ہدایات دیں، تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔ اہل علاقہ نے میاں محمد اعجاز سنوری کی جانب سے عوامی مسائل کو انتظامیہ تک پہنچانے اور ان کے فوری حل کے لیے عملی کاوش کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔




