میاں راشد محمود سدھے میاں کا بیٹا حافظ ابوبکر انتقال کر گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معروف کاروباری شخصیت’ میلاد کمیٹی جناح ٹائون کے صدر میاں راشد محمود المعروف سدھے میاں کا جواں سالہ بیٹا’ ماسٹر خلیل احمد کا پوتا’ سابق کونسلر میاں شاہد محمود’ میاں ریحان کاشف ایڈووکیٹ کا بھتیجا حافظ ابوبکر رضائے الٰہی سے انتقال کر گیا۔ مرحوم کی نمازجنازہ گزشتہ شب چوہڑ ماجرہ والے قبرستان میں ادا کر دی گئی۔ نمازجنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک سمیت تمام سٹاف نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ اپنے حبیبۖ کے صدقے مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، (آمین)۔ راشد محمود المعروف سدھے میاں کا فون نمبر 0322-3960000 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں