میری زندگی اور کیریئر اہم ہیں’ دنانیر مبین

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ دنانیر مبین کا کہنا ہے کہ میں محبت کے لیے پاگلوں کی طرح کسی کے پیچھے نہیں بھاگوں گی۔شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ دنانیر مبین کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 6 ملین ہے جبکہ آج کل وہ اپنی فلم کی تشہر میں مصروف ہیں۔حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے محبت کے بارے میں اپنے نقطہ نظر سے متعلق اظہار خیال کیا۔دنانیر مبین نے کہا کہ میں محبت کے لیے اپنے اہداف اور کیرئیر پر کبھی سمجھوتہ نہیں کروں گی، میں محبت میں اس حد تک پاگل نہیں ہوں کہ جس سے میں محبت کرتی ہوں اس کا پیچھا کروں گی، جیسے جیسے میں بڑی ہوئی احساس ہوا کہ میری زندگی اور کیرئیر اہم ہیں، میں اپنا کام کر رہی ہوں، اپنی زندگی گزار رہی ہوں اور اگر کوئی میرے ساتھ آئے گا تو اس کا خیرمقدم کیا جائے گا لیکن میں ایسی پاگل نہیں ہوں کہ کسی کا پیچھا کروں۔اداکارہ نے کہا کہ میں محبت میں اپنے آپ کو تکلیف میں نہیں ڈالوں گی کیونکہ اس سے میرا خاندان بھی متاثر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں