مینگو جٹ میں فیصل قریشی ہیرو کے روپ میں نظر آئینگے

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی فلم مینگو جٹ کا ٹیزر جاری ہوتے ہی شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے، فلم میں اداکار فیصل قریشی کو ایک نئے اور طاقتور ایکشن ہیرو کے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ٹیزر میں فیصل قریشی مختلف روپ میں نظر آتے ہیں جن میں پولیس یونیفارم بھی شامل ہے۔ ان کی شخصیت ایک ایسے قانون نافذ کرنے والے کردار کی عکاسی کرتی ہے جو برائی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرتا ہے۔فلم کے مناظر سے اندازہ ہوتا ہے ایک رومانوی منظر میں حریم فاروق کا کردار فیصل قریشی کو محبت بھرے انداز میں مینگو جٹ کہتا ہے کیونکہ ان کے بقول وہ بیک وقت میٹھے مزاج اور وجیہہ شخصیت کے مالک ہیں۔یہ منظر فلم کے ایکشن سے بھرپور ماحول میں ہلکی پھلکی رومانویت کا رنگ بھی شامل کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں