مین شاہراہوں سے تجاوزات کا خاتمہ،روڈز کلیئر کروادئیے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن’ کمشنر وایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن مسرت جبیں کی ہدایت پر ڈپٹی چیف آفیسر ایم سی ایف عظمت فردوس نے انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ چوک گھنٹہ گھر سے ملحقہ بازاروں سمیت شہر بھر کے مختلف علاقوں میں کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مین شاہراہوں سے ریڑھی چھابڑی اور دیگر تجاوزات کو ختم کر کے روڈز ٹریفک کیلئے کلیئر کر دیئے۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد محترمہ عظمت فردوس نے محرم الحرام کے بعد دوبارہ ایکشن لیتے ہوئے چوک گھنٹہ گھر سے ملحقہ 8بازاروں’ طارق آباد پھاٹک’ پیپلزکالونی نمبر2 فوارہ چوک’ پہاڑی گرائونڈ’ چن ون روڈ’ عبدالرشید غازی چوک (سابق جی ٹی ایس چوک)’ راجباہ روڈ’ ستیانہ روڈ’ جڑانوالہ روڈ’ جیل روڈ’ ڈجکوٹ روڈ’ رضاآباد’ شیخوپورہ روڈ’ سرگودھا روڈ’ سمندری روڈ’ سوساں روڈ پر بھرپور ایکشن لیتے ہوئے سڑک کنارے کھڑے ریڑھی چھابڑی والوں کا سامان قبضہ میں لیکر تجاوزات کو ختم کروا دیا اور عوامی گزرگاہوں کو آمدورفت کیلئے کلیئر کروا دیا اور دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ دکانوں کے باہر اپنا سامان نہ رکھیں اور فٹ پاتھ پیدل چلنے والوں کیلئے خالی رکھیں۔ اگر کسی نے بھی تجاوزات کیں تو ان کا سامان ضبط اور دکانوں کو سیل کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں