ساہیوال (بیورو چیف) لوہا چور نشئیوں کے کارنامے ‘شہر بھر میں گٹروں ‘مین ہولوں کے چوری شدہ ڈھکنوں کی خرید و فروخت کرنیوالے کباڑیوں کی گرفتاریوں کا فیصلہ۔ ذرائع کے مطابق شہر بھر میں اکثر کباڑیوں کے کباڑ خانوں ‘سٹورو ں ‘گوداموں پر شہر بھر میں نشئیوں کے ہاتھوں چوری شدہ گٹروں کے ڈھکن لوہے کے بھائو فروخت کیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ڈھکنوں کی چوری میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ جبکہ واسا نے ڈھکن چوری کرتے ہوئے پکڑے جانیوالوں کیخلاف دفعہ 302 کے مقدمات درج کرنے کے بورڈز ‘فلیکیسز ‘بینرز آویزاں کر رکھے ہیں۔ عرصہ دراز بیت جانے کے بعد بھی کوئی گرفتاری عمل میں نہ آئی ہے۔




