کمالیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ اقرا ناصر اور چیف آفیسر علی رضا کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کاعیدگاہ تا ریلوے روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے ۔ میونسپل آفیسر ریگولیشن سمیرا نواز نے آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے متعدد مقامات سے غیر قانونی تجاوزات ہٹائیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف مرحلہ وار آپریشن جاری رہے گا اور تمام علاقوں میں بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ آپریشن کے دوسرے مرحلے میں دوکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔انہوں نے دوکانداروں سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے اپنا سامان دکان کی مقررہ حدود میں رکھیں تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے ۔




