نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک )میٹا نے حال ہی میں اپنی سپر انٹیلی جنس لیب کے تحت نئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس(اے آئی)ماڈلز تیار کیے ہیں جنہیں اندرونی طور پر مینگو اور ایواکاڈو کا کوڈ نام دیا گیا ہے۔مینگو خاص طور پر ویڈیو اور تصویری مواد کی سمجھ بوجھ اور تجزیہ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس ماڈل کا مقصد بصری ڈیٹا کے ذریعے حقیقی دنیا کی بہتر وضاحت کرنا ہے اور اس میں ایڈوانسڈ ٹیکسٹ ٹو ویڈیو جنریشن کی صلاحیت بھی شامل ہونے کا امکان ہے۔ماہرین کے مطابق اس ماڈل کی خصوصیات مارکیٹ میں موجود کئی ماڈلز سے بہتر ثابت ہو سکتی ہیں۔دوسرا ماڈل ایواکاڈو ایک نئے ٹیکسٹ بیسڈ لینگویج ماڈل کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے، جو کوڈنگ، تجزیاتی سوچ اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت میں بہتری لانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔دونوں ماڈلز کے 2026 کے آغاز میں ریلیز ہونے کا امکان ہے۔




