میٹا ایپس کیلئے سنگل لاگ ان سسٹم

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک )میٹا نے فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز اور واٹس ایپ کے لیے ایک ہی لاگ ان سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے ذریعے صارفین ایک ہی پاس ورڈ سے مختلف میٹا ایپس میں سائن اِن کر سکیں گے۔رپورٹس کے مطابق یہ نیا میٹا اکانٹ سسٹم موجودہ اکاؤنٹس سینٹر کی جگہ لے گا اور بتدریج اگلے ایک سال میں صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔اس اپڈیٹ کے بعد فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز، میٹا اے آئی اور دیگر میٹا ڈیوائسز کی لاگ اِن اور سیٹنگز ایک ہی جگہ سے منظم کی جا سکیں گی۔نئے نظام کے تحت صارفین چاہیں تو ایک مشترکہ پاس ورڈ بنا سکتے ہیں، جس سے مختلف ایپس میں بار بار الگ لاگ اِن کی ضرورت نہیں رہے گی۔ ساتھ ہی پاس کی (Passkey) سیکیورٹی سپورٹ بھی فراہم کی جا رہی ہے، جس سے فنگر پرنٹ، فیس آئی ڈی یا ڈیوائس پاس کوڈ کے ذریعے لاگ اِن ممکن ہوگا۔واٹس ایپ کی شمولیت اختیاری ہوگی، یعنی صارفین چاہیں تو اسے میٹا اکانٹ سے جوڑ سکتے ہیں، جبکہ واٹس ایپ کی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن اور نجی پیغامات محفوظ رہیں گے۔میٹا کے مطابق اس نئے سسٹم سے نہ صرف اکانٹس مینجمنٹ آسان ہوگی بلکہ پرائیویسی، سکیورٹی اور پیرنٹل کنٹرولز بھی ایک مرکزی ڈیش بورڈ سے کنٹرول کیے جا سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں