فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی زیرصدارت میٹروبس پراجیکٹ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر فیصل آباد نے میٹرو بس پراجیکٹ کے روٹس سے یوٹیلیٹی سروسز کی منتقلی کے کام کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے این ٹی سی اور پی ٹی سی ایل کو روٹ سے سروسز منتقل کرنے کے لئے ڈیڈ لائن دے دی اورنیسپاک،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ،پی ٹی سی ایل اور میٹرو بس پراجیکٹ انتظامیہ کوسائٹس وزٹ کرکے سروسز کی منتقلی کے امور کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں کے دوران شہری حقوق متاثر نہیں ہونے چاہیں اور ٹریفک مینجمنٹ کے لئے موثر حکمت عملی اختیار کی جائے۔




