فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سیاسی و سماجی شخصیت عبدالرزاق رحما نی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے عوام کو بھر پور ریلیف کی فراہمی کیلئے عملی اقداما ت اٹھائے ہیں اور فیصل آباد کے لوگوں کو پنجاب حکومت کے اقدامات کے ثمرات مل رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ صوبہ کے اس دوسرے بڑے شہر میں الیکٹرو بس سروس کا شروع ہونا عوام کیلئے بہترین سہولت کا باعث بنا ہے اور فیصل آباد میں میٹرو بس منصوبہ پر کام شروع ہو چکا ہے جس سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ عبدالرزاق رحمانی نے مزید کہا کہ فیصل آباد کی اہمیت و افادیت روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ یہ پاکستان کا اہم ترین صنعتی و تجارتی مرکز ہے اور اسے ٹیکسٹائل ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ اس شہر کے لوگوں نے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دیں لہذا یہاں کے شہریوں کو جدید سہولتیں فراہم کرنا قابل تحسین ہے اور میٹرو بس منصوبہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔




