فیصل آباد(ایجوکیشن رپورٹر)بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے رواں سال 2025ء کے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ 27مارچ کو شروع ہونے والے امتحانات بمعہ پریکٹیکل 22مئی 2026ء کو اختتام پذیر ہوئے۔ جس میں 1لاکھ 94ہزار 861امیدواروں نے داخلہ بھجوایا تاہم 1لاکھ 92ہزار 925طلبہ وطالبات نے سالانہ امتحان میں شمولیت اختیار کی۔ جن میں سے 1لاکھ 44ہزار89طلبہ و طالبات کامیاب ہوئے۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 74.69فیصد رہا۔ واضح رہے کہ تعلیمی بورڈ فیصل آباد میں فیصل آباد’ جھنگ ‘ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے اضلاع شامل ہیں۔دریں ثناء ۔فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین نے بورڈ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امتحان دہم (اول) سالانہ 2026 کے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے تمام کامیاب پوزیشن ہولڈرز، ان کے والدین اور اساتذہ کرام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور ان کے روشن و تابناک مستقبل کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ سائنس گروپ طالبات میں دی سٹی گرامر سکول (گرلز ونگ) نیو سول لائنز فیصل آباد کی طالبہ عمنہ صلاح الدین رول نمبر 410732 نے 1191نمبر لے کر بورڈ میں اول پوزیشن حاصل کی’ دوسری پوزیشن رامین فاطمہ نے 1190 نمبر لیکر بورڈ میں دوسری اور رول نمبر 424927 ڈویژنل پبلک سکول (فار گرلز) رجانہ روڈ، ایمان پبلک سکول 75 ج ب کے ہونہار طالب علم محمد رائف عبداﷲ نے 1189 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی’ سمندری نے 1190نمبر حاصل کرکے حاصل کی تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر 1188نمبر لے کر زمر فاطمہ رول نمبر 410131لیبارٹری گرلز ہائی سکول، یونیورسٹی آف ایگریکلچر، فیصل آباد ربائل فاطمہ رول نمبر 412769دی ایجوکیٹرز پولیس پبلک گرلز ہائی سکول، سول لائن ایریا، فیصل آباد ‘خیرات فاطمہ رول نمبر 421297دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک سکول سسٹم، محمدیہ کالونی، سوساں روڈ، فیصل آباد اور دانیا رسول رول نمبر 423680گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2، سمندری، فیصل آباد نے حاصل کی’ چیئرمین بورڈ نے بوائز سائنس گروپ طلبا کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ پہلی پوزیشن محمد رائف عبدالاحد رول نمبر 484550ایمان پبلک بوائز ہائی سکول، 75/جے بی، سوہل، فیصل آباد نے 1189نمبر لے کر حاصل کی دوسری پوزیشن محمد علی کلیم رول نمبر 530763ڈویژنل پبلک سکول فار بوائز، ٹوبہ ٹیک سنگھ نے 1184نمبر لے کر حاصل کی تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر 1181نمبر لے کر معید ندیم رول نمبر 482088گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول، پیپلز کالونی نمبر 1، فیصل آباد محمد حسیب رول نمبر 484066 محمد علی جناح بوائز ہائی سکول، 274/جے بی، پنسرہ، بھوآنہ روڈ، فیصل آباد اور محمد عبداللہ رول نمبر 518423فاران ماڈل سکول، سیٹلائٹ ٹائون، جھنگ نے حاصل کی۔ جنرل / آرٹس گروپ طالبات کا ذکر کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ نے بتایا کی 1133نمبر لے کر انشراح رول نمبر 597097گورنمنٹ گرلز ہائی سکول، 279/آر بی، شیخ کالونی، فیصل آباد نے حاصل کی دوسری پوزیشن رابیعہ طارق رول نمبر 617768 شیراز سائنس گرلز ہائر سیکنڈری سکول، پیر محل، ٹوبہ ٹیک سنگھ نے 1119 نمبر لے کر حاصل کی تیسری پوزیشن 1118 نمبر لے کر کنزی علی رول نمبر 615081 گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول، 281/جے بی، ٹوبہ ٹیک سنگھ نے حاصل کی چیئرمین بورڈ نے جنرل / آرٹس گروپ طلبا کے بارے میں بتایا کہ پہلی پوزیشن 1089 نمبر لے کر محمد صائم علی رول نمبر 626747 عثمان بلیسنگ ہوم ہائی سکول (بوائز)، افغان آباد نمبر 2، فیصل آباد نے حاصل کی دوسری پوزیشن 1082 نمبر لے کر محمد رول نمبر 626642منہاج القرآن ماڈل سیکنڈری سکول، گلفشاں کالونی، فیصل آباد نے حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن 1066 نمبر لے کر عبدالقدوس رول نمبر 629646 گورنمنٹ اسلامیہ سیکنڈری سکول، ٹوبہ ٹیک سنگھ نے حاصل کی ۔




