لاہور (بیوروچیف) میٹرک وانٹرکے پیپرمارکنگ میں بڑی غلطیاں کرنیوالے اساتذہ کیخلاف کارروائی کاآغاز کر دیا۔ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کے نام محکمہ سکول ایجوکیشن کوبھجوا دیئے،مذکورہ سینکڑوں اساتذہ کی9جولائی کو جواب طلبی کی گئی تھی،جواب طلبی کے باوجود متعلقہ اساتذہ انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے، ڈی پی آئی ایلیمنٹری پنجاب نے متعلقہ اساتذہ کودوبارہ آج انکوائری کیلئے طلب کرلیا۔اساتذہ کو آج تحریری جواب کیساتھ انکوائری کیلئے ہر صورت پیش ہونیکاحکم جاری کر دیا گیا۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ متعلقہ اساتذہ کی ذاتی شنوائی کے بعد سخت کارروائی کی جائے گی۔




