میٹرک کے کلاس فیلوز کا 36سال بعد رفیق کے ڈیرہ پر اکٹھ

جڑانوالہ(نامہ نگار) 36سال قبل میٹرک کے کلاس فیلوز کا الحاج میاں محمد رفیق طاہر کے ڈیرہ پر اکٹھ،اساتذہ کی محبت اور ڈانٹ سمیت سکول میں کی جانیوالی شرارتوں کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے تمام دوست اپنے ماضی میں کھو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر657گ ب میں 1987/89 سیشن میں زیر تعلیم میٹرک کے طلبا (دوستوں)کا گذشتہ روز منڈی بچیانہ میں الحاج میاں محمد رفیق طاہر کے ڈیرہ پر ایک اکٹھ ہوا جس میں دوستوں کثیر تعداد میں شریک ہوئی۔ڈیرہ پر آنے والے کلاس فیلوز کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا گیا۔میٹرک کے تمام کلاس فیلوز نے تقریبا 3 گھنٹے تک اکٹھے وقت گزارا اور مل بیٹھ کر اپنی بچپن کی یادوں کو تازہ کرتے رہے۔سکول کے ایام میں کی گئی شرارتوں اور اساتذہ کی محبت و پیار اورڈانٹ کو بھی یاد کرتے ہوئے اپنے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر ایک کلاس فیلو کی شریک حیات جو کہ قبل ازیں فوت ہوگئی تھی اس کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔سابقہ کلاس فیلوز جو اب 50 سال سے بھی زائد عمر کے ہو چکے تھے وہ اپنے بیٹوں بھی ساتھ لے کر ائے اور اپنے کلاس فیلوز سے ملوا کر انہیں اپنے بچپن اور سکول ایام کے قصے سناتے رہے۔تمام کلاس فیلوز کو الحاج میاں محمد رفیق طاہر کی طرف سے پر تکلف ظہرانہ پیش کیا گیا۔اکٹھ کے بعد تمام دوستوں نے ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونے اور ایک دوسرے کے ساتھ عملی زندگی میں بھرپور تعاون کا عزم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں