میٹر اتارنے پر صارف کا ساتھیوں کے ہمراہ فیسکو ٹیم پر دھاوا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بجلی بل کی عدم ادائیگی میٹر اتارنے پر صارف نے فیسکو ٹیم پر دھاوا بول دیا۔ فیسکو ٹیم کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے میٹر چھین کر فرار ہو گیا، تفصیل کے مطابق ایس ڈی او فیسکو معظم نے قانونی کارروائی کراتے ہوئے بتایا کہ فیسکو ٹیم نادہندگان کے خلاف کارروائی کیلئے 99ر۔ب پہنچی تو صارف احمد شہزاد کا بل ادا نہ کرنے پر میٹر اتار لیا۔ جس پر صارف مشتعل ہو گیا اور اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فیسکو ٹیم پر دھاوا بول دیا، گن پوائنٹ پر جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے بجلی کامیٹر اور فیسکو اہلکار کی موٹر سائیکل، نقدی چھین کر فرار ہو گیا۔ بلوچنی پولیس اطلاع ملنے پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں