میڈیکل وڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے امتحانی مراکز بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف)حکومت نے میڈ یکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لییایم ڈی کیٹ امتحان کے مراکز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایم ڈی کیٹ کیلئے 4سے 8 امتحانی سنٹر بڑھائے جائیں گے،یو ایچ ایس نے امتحانی سنٹر بڑھانے کیلئے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کو استدعا کر دی،یو ایچ ایس کے تحت 13شہروں کے 26امتحانی مراکز پر امتحان لیا جارہا ہے۔ایم ڈی کیٹ کیلئے رواں سال امتحانی مراکز 30 سے 34 کئے جائیں گے،امیدواروں کیلئے اپنے صوبے میں ہی امتحان دینے کی شرط سے تعداد بڑھنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں