لاہور (شوبز نیوز) نامور گلوکارہ میگھا معرکہ حق اور ثقافتی شوز میں پرفارمنس کیلئے یو کے پہنچ گئیں ۔ میگھا نے گزشتہ روز معرکہ حق کی مناسبت سے مانچسٹر میں منعقدہ ایک بڑے شو میں پرفارمنس دی جس میں شرکاء کا جوش و خروش دیدنی تھا ۔گلوکار ہ میگھا نے بتایا کہ معرکہ حق کی مناسبت سے منعقدہ پہلی تقریب میں اوورسیز پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں پاک افواج کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا مختلف شہروں میں معرکہ حق کی تقریبات کے علاوہ ثقافتی شوز بھی شیڈول ہیں ۔ اوورسیز پاکستانیزاتنے خوش اور پرجوش ہیں۔




