لاہور (شوبز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شائستہ جبین نے سینئر اداکار فردوس جمال کے خواتین سے متعلق رویے پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آئندہ کبھی ان کے ساتھ کام نہیں کروں گی۔ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے شائستہ جبین نے کہا کہ انسان کی انا، فطرت اور تربیت ہی اسے بناتی یا بگاڑتی ہے، فردوس جمال بلاشبہ ایک بہترین اداکار ہیں۔




