میں ہمیشہ سے چاہتا تھا کہ مجھے فلم اسٹار سے پہچان ملے’ فہد مصطفی

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان و اداکار فہد مصطفی کا کہنا ہے کہ ڈراموں میں اداکاری کرنے پر پزیرائی ملنے کے باوجود بھی مجھے ہمیشہ ایک فلم اسٹار بننے میں دلچسپی رہی۔ فہد مصطفی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی نئی فلم زومبیڈ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ میں فلم سازوں کے ساتھ کرکٹ میچ کھیلنے جایا کرتا تھا اور وہاں پر لوگ مجھے دیکھ کر کہتے تھے کہ دیکھو، یہ فلم اسٹار فہد مصطفی ہیں، جب کہ میں سوچتا تھا کہ میں تو صرف فہد مصطفی ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے ان کی اس رویے سے کبھی کوئی تکلیف نہیں ہوئی، لیکن میں ہمیشہ سے چاہتا تھا کہ مجھے بطور فلم اسٹار پہچان ملے۔اداکار نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے اندر تبدیلیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا نے روایتی طبقاتی امتیاز کو کم کر دیا ہے، اب مشہور شخصیات اور مداحوں کے درمیان زیادہ براہِ راست تعلق بن گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں