کراچی(بیوروچیف)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ ابھی تک نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا ایجنڈا سینیٹ میں نہیں آیا، چاروں صوبوں میں ترقی ہونی چاہیے، عوام کی محرومیاں ختم ہونی چاہئیں ۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یو سف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا حالت جنگ میں ہے، پاکستان قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ عالمی جنگی حالات کو ختم کرنے میں کامیابی سے پیٹرول قیمتیں کم ہوں گی، اگر کوئی پاکستان میں مداخلت کرے گا ہم جواب دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت سے جنگ میں ہم نے فتح حاصل کی، ہم پڑوسیوں کے ساتھ امن رکھنا چاہتے ہیں۔




