لاہور( شوبز نیوز)نامور گلوکارہ و اداکارہ عینی طاہرہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے فلم انڈسٹری کی سرپرستی خوش آئند اقدام ہے،اگر یہ اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رہے تو فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے عروج کی جانب گامزن ہو سکتی ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عینی طاہرہ نے کہا کہ نئی فلموں کی تیاری سے فنکاروں، ہدایتکاروں ،ہنرمندوں اور گلوکاروں سمیت کئی شعبوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔فلمساز اور ہدایتکار نوجوان ٹیلنٹ کو مواقع دیں،نئے خون کو شامل کرنے سے فلم انڈسٹری کو مستقبل کیلئے نئی کھیپ میسر آئے گی۔انہوںنے کہا کہ معیاری فلمیں نہ صرف تفریح فراہم کرتی ہیں بلکہ ملک کا مثبت تشخص بھی اجاگر کرتی ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت اورنجی شعبہ مل کر صنعت کی بحالی کے لیے موثر کردار ادا کریں گے۔




