نائٹ کلب میں آتشزدگی

بنکاک (مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ایک نائٹ کلب میں لگنے والی خوفناک آگ نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 27افراد ہلاک جبکہ 63زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق آگ شمالی بنکاک میں واقع نا لادپراو پب میں رات گئے لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے کئی لاشیں عمارت کے اندر سے نکالیں جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر مختلف اسپتالوں منتقل کیا گیا۔تھائی وزیراعظم انوتن چارن ویرکول نے جائے وقوعہ کا دورہ کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق پرفارم کرنے والے ایک موسیقار نے آگ لگنے سے قبل اسٹیج کے قریب سرکٹ بریکر سے دھواں نکلتے دیکھا جس کے بعد بجلی بند ہوئی اور اچانک دھماکے کی آواز سنائی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں