ناحق خون بہانے والے بلوچ نہیں بھارتی پراکسی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جو لاشے دہشت گردی اور بربریت سے گرائے جارہے ہیں یہ صرف پنجابیوں کے نہیں بلکہ پاکستا نیوں کے ہیں اورناحق خون بہانے والے بلوچ نہیں بھارتی پراکسی ہے ۔ پنجابی مسافروں اور مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت اور افسوسناک ہے بے گناہ شہریوں کا بہیمانہ قتل فتنہ الہندوستان کی کھلی درندگی سفاکیت اور دہشت گردی ہے۔ جنگ میں پاکستان سے شرمناک شکست کھانے کے بعد بھارت بی ایل اے جیسی پراکسیز کے ذریعے معصوم شہریوں کونشانہ بنارہا ہے۔ مودی اپنے مذموم مقاصد میںکبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں