ناخلف بیٹے کا ماں پر وحشیانہ تشدد،گھر سے نکال دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ناخلف بیٹے نے ماں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے نکال دیا، ماموں کانجن پولیس نے والدہ کی درخواست پر ناخلف بیٹے عبدالقدیر کیخلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق 53 گ ب کی رہائشی حاجراں بی بی نے بتایا کہ مبینہ طور پر جائیداد سے حصہ مانگنے پر اس کا بیٹا عبدالقدیر اس پر تشدد کرتا ہے۔ گزشتہ روز تو اس نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے نکال دیا۔ اہل محلہ نے مداخلت کر کے جان بخشی کروائی۔ تاہم خاتون نے پولیس کو درخواست دی تو پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزم بیٹے کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں