اسلام آباد ( بیو رو چیف )آپ پاکستان میں ہوں یا بیرون ملک، پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے آپ انتہائی آسانی کے ساتھ نادرا کی شناختی دستاویزات کے لیے فیس ادا کر سکتے ہیں۔اسمارٹ آئی ڈی، سی آر سی (ب فارم)اور ایف آر سی کی درخواستوں کی فیس ای سہولت، جاز کیش یا ایزی پیسہ کے ذریعے ادا کی جا سکتی ہے۔سب سے پہلے پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں لاگ ان ہو جائیں اور نیچے دیے گئے آپشنز میں ان باکس پر کلک کریں آپ کو منظور شدہ درخواست کی ٹریکنگ آئی ڈی دکھائی دے گی۔ٹریکنگ آئی ڈی کے دائیں طرف PAY NOW کا آپشن نظر آئے گا (اگر نہیں آئی تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی درخواست ابھی پراسیس میں ہے)۔ PAY NOW پر کلک کریں،دیگر شناختی دستاویزات کی فیس صرف DEBIT CARD یا CREDIT CARD کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔DEBIT یا CREDIT کارڈ سے ادائیگی کیلئے PROCEED TO PAYMENT کے بٹن پر کلک کریں،PAYMENT DETAILS میں نام، ای میل اور دیگر معلومات درج کر کے NEXT پر کلک کریں،CONFIRM AND PAY کے بٹن پر کلک کریں، آپ کا بینک تصدیق کیلئے VERIFICATION CODE بھیجے گا، اسے متعلقہ خانے میں لکھیں اور SUBMIT کر دیں جس کے بعد PAYMENT SUCCESSFUL کا میسج ظاہر ہوگا۔ایزی پیسہ ایپ کے ذریعے ادائیگی کیلئے ایزی پیسہ ایپ میں لاگ ان کریں اور نادرا فیس کے آپشن پر اگلی اسکرین پر ٹریکنگ آئی کے خانے میں آئی ڈی درج کریں اور NEXT پر کلک کریں،معلومات کی تصدیق کے بعد PAY IN FULL پر کلک کریں،اگلی اسکرین پر بھی معلومات کی تصدیق کر کے PAY NOW پر کلک کریں، اس کے بعد اسکیرن پر فیس ادائیگی کا CONFIRMATION MESSAGE نظر آئے گا۔جاز کیس ایپ کے ذریعے ادائیگی کیلئے لاگ ان کریں اور GOVT PAYMENTS کے آپشن پر کلک کریں،اگلی اسکرین پر نادرا کے آپشن کا انتخاب کر کے دو آپشنز میں سے NIS پر کلک کریں،درخواست سے متعلق تفصیلات نظر آنے کے بعد CONFIRM پر کلک کریں،اس کے بعد اپنے جاز کیش اکانٹ کا 4 ہندسوں والا MPIN درج کریں، آپ کو فیس ادائیگی کا CONFIRMATION MESSAGE اسکرین پر نظر آئے گا۔ای سہولت کے ذریعے فیس ادائیگی کیلئے کسی بھی قریبی ای سہولت فرنچائز تشریف لے جائیں،نمائندہ کو اپنی ٹریکنگ آئی ڈی فراہم کریں اور فیس ادا کریں،واضح رہے کہ آپ کی شناختی دستاویزات مقررہ وقت کے اندر آپ کے منتخب کردہ پتے پر موصول ہو جائے گی۔




