نادرا کی فیس جمع کرانے کیلئے شہریوں کو بڑی سہولت

اسلام آباد (بیوروچیف) نادرا نے شہریوں کوفیس کے سلسلے میں بڑی سہولت فراہم کردی۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے درخواست منظور ہونے کے بعد اب صارفین پریشان ہوئے بنا کئی طریقوں سے فیس ادا کرسکتے ہیں، وہ متعلقہ نادار دفتر میں کیش بھی جمع کراسکتے ہیں۔اس کے علاوہ لوگوں کو جاز کیش، ایزی پیسہ یا ای سہولت کے ذریعے بھی باآسانی فیس ادا کرنے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے،شہری درخواست جمع کراتے وقت نادار کے عملے سے راست کیو آر کوڈ لیں ،اسے اپنی بینکنگ ایپ پر سکین کریں اور کسی اضافی چارجز کے بغیر آن لائن فیس جمع کرائیں۔یہ تمام آپشنزملک بھر میں دستیاب ہیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں اپنے موبائل سے 1777پر کال کی جاسکتی ہے،اس کے علاوہ شہری نادارا کی کمپلین پورٹل complaints.nadra.govt.pk پر بھی شکایت درج کرواسکتے ہیں جبکہ صارفین پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں