فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نادر خان والی اناسی روڈ جو کہ حلیمہ میڈی کیئر ہسپتال کے سامنے پچھلے چار پانچ ماہ سے اس کی حالت خراب ہے واسا نے گندے پانی کی مین پایپ لائن کی مر مت کے سلسلہ میں اس روڈ کو اکھاڑا اس کیساتھ ساتھ اسحاق فرنیچر کے سامنے بھی یہی صورت حال ہے اس روڈ پر اکثر اوقات چنگ چی رکشہ الٹ جاتے ہیں جس سے سواریاںزخمی ہو ری ہیں اور ساتھ ہی یہاں سے پیدل چلنا بھی دشوار گزار ہے موٹر سائیکلوں کا پینچر ہونا معمول کی بات ہے ۔ اہل علاقہ کی وزیر اعلی پنجاب، سیکرٹری پنجاب ،کمشنرو ڈی سی فیصل آباد اور واسا کے ار باب اختیار سے اپیل ہے کہ اس روڈ کی جلد از جلد مرمت کی جائے تاکہ لوگوں کو آنے جانے میں درپیش تکا لیف کا ازالہ ہو سکے۔




