نالہ ڈیک میں پانی کی سطح میں اضافہ، درمیانے درجے کا سیلاب

ظفروال(نامہ نگار) ظفروال میں نالہ ڈیک میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔محکمہ آبپاشی کے مطابق نالہ ڈیک میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور اس وقت 16 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے۔محکمہ آبپاشی کے مطابق نالہ ڈیک میں پانی گزرنے کی مجموعی گنجائش 30 ہزار کیوسک ہے۔ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ الرٹ ہے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔انتظامیہ نے نالہ ڈیک کے اطراف رہائشیوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق مزید بارشوں کی صورت میں پانی کے بہا میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں