نامراد عاشق نے محبوبہ کے 2سالہ بیٹے کو چھریاں مار کر قتل کر ڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ساہیانوالہ کے علاقہ 131 رب میں سنگدل ملزم نے شادی نہ ہونے پر محبوبہ کے کے 2 سالہ بچے کو چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل کی تلاش شروع کر دی۔ملزم حارث131 رب کی رہائشی بشریٰ بی بی سے پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا، گزشہ دنوں بشریٰ بی بی اپنے بیٹے 2سالہ بیٹے محمد ذوہان کیساتھ میکے آئی ہوئی تھی تو ملزم حارث 2 سالہ ذوہان اور اس کے بھائی 5سالہ روہان کو چیز دلوانے کے بہانے نہر پر لے گیا، جہاں پر اس نے چھری کے وار کر کے ذوہان کو بری طرح زخمی کر دیا، کافی دیر تک بچے نہ ملنے پر لواحقین تلاش کرنے نہر پر پہنچے تو ذوہان خون میں لت پت پڑا تھا۔ جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں پر دوران علاج وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ والدین غم سے نڈھال’ علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل حارث کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں