فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) نامعلوم افراد نے3بچوں کے باپ رکشہ ڈرائیور کو قتل کر کے نعش نہر برد کردی، تھانہ صدر پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اندھے قتل کا سراغ لگانے کیلئے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق 215ر۔ب مریم آباد کے نعمان مسیح نے بتایا کہ اس کا 35سالہ بھائی فیصل مسیح رکشہ چلاتا ہے۔ اس کی شادی14سال قبل مشعل مسیح سے ہوئی ان کے تین بچے ہیں ،5ستمبر کو اس نے اہلیہ کو بتایا کہ شیخوپورہ میلہ پر جانا ہے ، بچوں کو تیار کرو کہ وہ رکشہ ٹھیک کر واکے آتا ہوں اور رکشہ ٹھیک کروا کر شام کو والدہ کے پاس گیا اور بھانجے یشوال کو ساتھ لیا بعد ازاں فون آنے پر بھانجے کو راستہ میں اتار کر خود چلا گیا۔ واپس نہ آیا۔ لواحقین رشتہ داروں اور دوستوں کے پاس کرتے رہے ،گزشتہ روز محلہ دار نے واٹس ایپ پر فیصل کی نعش دکھائی ، جس کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے جو کہ پولیس کو سیم نالہ سے ملی تھی تاہم پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے نامعلوم قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔




