کمالیہ(نامہ نگار)نامعلوم چور گھر سے لاکھوں روپے نقدی اور زیور چوری کرکے فرار مقدمہ درج ۔تفصیل کے مطابق محمد افضال نے تھانہ رجانہ میں درخواست دی کہ چک 335 گ ب نامعلوم ملزمان نے گھرسے نقدی اور گھڑیاں مالیت 1لاکھ 60ہزار روپے اور زیور طلائی ایک تولہ چوری کرلیا جس پر مقدمہ درج ہوا۔




