نامعلوم افراد کیخلاف چوری کا مقدمہ

صفدرآباد(نامہ نگار)کیڑا منڈی کے محلہ سادات کالونی میں چوری کی دو مختلف وارداتیں ۔نا معلوم چور غلام مصطفی کے گھر سے 6 تولے طلائی زیورات،50 ہزار کی نقدی اور 25 ہزار روپے مالیت کی گھڑی چرا کر لے گئے۔دوسری واردات میں نا معلوم چور مخدوم رشید ولد فلک شیر کے گھر سے 2 تولے طلائی زیورات اور 2لاکھ90 ہزار روپے کی نقدی چرا کر لے گئے۔پولیس تھانہ صفدرآباد نے مقدمات درج کر لئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں