گوجرہ ( نامہ نگار)نا معلو م مسلح افراد کی گھر پر فائرنگ اہل خا نہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔ محلہ فرید ٹائو ن کی لبنیٰ عمر نے تھا نہ سٹی گوجرہ میں مقدمہ درج کرایا ہے کہ وہ رات کو اپنے اہل خا نہ کے ہمراہ گھر میں سوئی تھی کہ تین نا معلو م افراد گھر کے باہر آ گئے اور فا ئرنگ شروع کردی جس سے گھر کے گیٹ میں فا ئر لگے جس سے گیٹ کا نقصا ن ہوا تا ہم اہل خا نہ معجزا نہ طور پر محفوظ رہے شور مچانے پر ملزما ن فرار ہو گئے سٹی پو لیس گوجرہ نے ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے ۔




