کوہاٹ (مانیٹرنگ ڈیسک)قبائلی ضلع کرم کی اپر تحصیل کے علاقے مالی خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔موصولہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت جمشید علی کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کے واقعے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں جبکہ اس واقعہ کے حوالے سے متضاد اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔




