کوہاٍٹ (نامہ نگار)خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں نا معلوم ملزمان نے پکنک مناکر واپس آنے والے افراد پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے7افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد پکنک کے لئے تاندہ ڈیم گئے تھے، واپسی پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، فوری طور پر فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی’پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔لاشوں اور زخمی کو ڈی ایچ کیو اسپتال کوہاٹ منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد میں عبدالصمد، ساجد، یوسف، اشفاق اور مصطفی شامل ہیں۔ فائرنگ سے حمزہ اور یاسر بھی جاں بحق ہوئے جبکہ ایک زخمی عبدالرزاق اسپتال میں زیر علاج ہے۔جاں بحق تمام افرادکا تعلق خڑہ گھڑی محمد زئی کوہاٹ سے ہے۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن اور تفتیش شروع کردی ہے۔




