نامعلوم ملزمان کیخلاف مویشی چوری کا مقدمہ درج

کمالیہ(نامہ نگار)نامعلوم ملزمان مویشی چوری کرکے فرار مقدمات درج ۔تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ میں ممتاز بی بی نے تھانہ صدر کمالیہ میں درخواست دی کہ نامعلوم ملزمان نے موضع راوی کھوکھر کمالیہ سے گھر کی دیوار پھلانگ کر بکری مالیت 50ہزار روپے چوری کرلی دوسرے واقعہ میں اعجاز احمد نے تھانہ بھسی میں درخواست دی کہ نامعلوم ملزمان نے موضع کھجورا سے اسکی بکری مالیت 60ہزار روپے چوری کرلی جس پر مقدمہ درج ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں