نایاب تاریخی سکے لاکھوں ڈالرز میں نیلام

پیرس ( مانیٹرنگ ڈیسک)نایاب تاریخی طلائی سکوں کے ایک ذخیرے کو لاکھوں ڈالر میں نیلام کر دیا گیا۔ سونے کے سکوں کا یہ ذخیرہ فرانس میں ایک گھر کی دیواروں سے مالک کے انتقال کے بعد دریافت ہوا تھا۔فرانس کے علاقے کیسٹیلونیز کے رہائشی پال نارس نے اپنی پوری زندگی سونے کے یہ سکے جمع کیے۔ ان کا انتقال گزشتہ برس 89 سال کی عمر میں ہوا۔سکوں کے ماہر تھیئری پرسی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ انہوں نے تعداد اور معیار کے اعتبار سے اتنے بڑے ذخیرے کی فروخت نہیں دیکھی ہے۔سکوں کا یہ ذخیرہ (جس میں سکوں کی تعداد ہزار سے زیادہ تھی)پیرس میں موجود ایک نیلام گھر بوسین لفیور میں 34 لاکھ 80 ہزار ڈالر میں نیلام ہوا۔ان سکوں میں 336 قبل مسیح سے 323 قبل مسیح کے دور کے سلطنت مقدونیا کے قدیم سکوں کے ساتھ فرانسیسی بادشاہوں لوئی چہاردہم، لوئی پانزدہم اور لوئی شانزدہم کے دور کے سکوں کی تقریبا ًمکمل سیریز شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں