فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حضور اکرمۖ کے میلاد کی خوشی کرنا اہل ایمان کا شیوہ ہے ہمیں چا ہے کہ نبی آخرالزمان کے اسوہ حسنہ کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھالیں اور درود وسلام کے نذارنے پیش کرنا اپنا معمول بنا لیں تاکہ ہمارا شمار بھی عاشقان مصطفیۖ میں ہو۔ان خیالات کا اظہار علامہ ڈاکٹر عبدالقوی بغدادی نے جامع مسجد فاروقیہ نوشاہی چوک ناظم آباد میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پروائس چیئرمین عالمی بین المذاہب امن کمیٹی مہر محمد نعیم’ سینئر نائب صدر (سٹی) محمد عامر شہزاد’ انجمن تاجران ناظم آباد نوشاہی چوک کے صدر رانا عبداﷲ’ فنانس سیکرٹری محمد عظیم الشان ‘ حافظ دانش’ واصف علی’ حافظ امیر حمزہ’ محمد احمد’ احسن علی’ محمد جاوید سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ رانا عبداﷲ اور مہر محمد نعیم نے کہا کہ حضرت محمد ۖ سے گہری محبت و عقیدت تمام مسلمانوں کے ایمان کا جزو ہے جس میں کوئی اختلاف نہیں ہو سکتا۔




