نجی سکولز کے طلبہ میں حسن نعت مقابلہ 13 ستمبر کو ہو گا

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب کے زیر اہتمام مقابلہ حسن نعت 13 ستمبر کو منعقد ہوگا۔ مقابلے کا مقصد بچوں کے دلوں میں پیارے نبی حضرت محمد ۖ کی محبت پیدا کرنے اور ذکر و سیرتِ طیبہ سے شغف بڑھانے کے ساتھ ساتھ انہیں دینی تعلیم کی طرف راغب کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب رانا شاہد مقرب نے کیا۔تفصیلات کے مطابق مقابلہ حسن نعت میں پرائمری سطح پر میل اور فی میل کے مقابلہ جات الگ الگ جبکہ مڈل و ہائی سطح پر بھی میل اور فی میل کے مقابلہ جات علیحدہ منعقد ہوں گے۔ مقابلے میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔مقابلہ جات اقبال پبلک سکول 66 دھاندرہ میں منعقد ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں