ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے محمد عظیم نامی پٹواری کے نجی دفتر پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران دفتر میں موجود مراتب نامی نجی شخص کی جیب سے شہری نعیم سے مبینہ طور پر رشوت کے عوض وصول کیے گئے علاقہ مجسٹریٹ کے نشان زدہ نوٹ برآمد کر لیے گئے۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق نشان زدہ نوٹ برآمد ہونے پر مراتب اور پٹواری محمد عظیم کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات جاری ہیں۔




