لاہور (شوبز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نشو بیگم نے اپنے داماد ریمبو کے لیے دل کو چھو لینے والے اشعار پیش کردیے۔نشو پاکستانی اداکارہ ہیں جو اپنے وقت کی ایک بہت بڑی فلم اسٹار بھی رہی ہیں، وہ خوش مزاج جبکہ ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر گفتگو کرتی ہیں، گزشتہ دنوں میں وہ اپنے بیان کی وجہ سے تنازع میں بھی رہی ہیں۔نشو کی بیٹی صاحبہ کی شادی معروف اداکار جان ریمبو سے ہوئی ہے، جان ریمبو بھی پاکستان کے سپر اسٹار ہیں، نشو اپنی بیٹی اور داماد کے بہت قریب ہے۔حال ہی میں اداکارہ نشو نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی، کیریئر اور ذاتی تعلقات پر کھل کر گفتگو کی اس موقعے پر انہوں نے اپنے داماد جان ریمبو کے لیے دل کو چھو لینے والے اشعار پڑھے۔




