گوجرہ (نامہ نگار)گوجرہ ریلوے پھاٹک کے قریب جھاڑیوں سے مبینہ نشہ کے عادی ایک اورنو جوا ن کی نعش برآمد۔ شناخت کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔معلو م ہوا ہے کہ تھا نہ سٹی گوجرہ کو اطلا ع ملی کہ ریلوے لا ئن کے قریب ایک نو جوا ن کی نعش پڑی ہو ئی ہے جس پر سٹی پو لیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل گوجرہ منتقل کر دی جہا ں پر اسکی شنا خت عمرا ن سعید سکنہ چک نمبر 285 ج ب سے ہو ئی جو نشہ کا عا دی بیا ن کیا جاتا ہے سٹی پولیس نے ضروری کا رروا ئی کے بعدنعش ورثا کے حوا لے کردی ہے۔




