نصرت فتح علی خان جنرل ہسپتال میں جدید ایکو کارڈیوگرافی کی سہولت فراہم

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) سٹی کے سینئر نائب صدر شیخ محمد یوسف ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی114 کا امراض قلب میں مبتلا مریضوں کیلئے بہت بڑے اقدام کا اعلان، اپنے حلقہ میں موجود نصرت فتح علی خان جنرل ہسپتال میں اپنی ذاتی گرہ سے ایکو کارڈیوگرافی مشین کی تنصیب کروا دی، فیصل آباد جیسے دوسرے بڑے صنعتی شہر میںFIC کے بعد صرف اور صرف نصرت فتح علی خان جنر ل ہسپتال وہ واحد سرکاری ہسپتال ہو گا جہاں پر امراض قلب کے مریضوں کو ایکوکارڈیوگرافی کی مفت سہولت فراہم ہو گی۔ یہ ایک غیر معمولی اقدام ہے جسے حلقہ پی پی114 سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے بہت زیادہ سراہا ہے۔ اس حوالے سے شیخ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ وہ توفیق خداوندی سے امراض قلب کے مریضوں کو تمام طبی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ نصرت فتح علی خان جنرل ہسپتال میں جدید ترین ایکوکارڈیوگرافی مشین تنصیب کروا دی گئی ہے۔ جو انہوں نے اپنی ذاتی گرہ سے دی ہے۔ بہت جلد نصرت فتح علی خان جنرل ہسپتال میں امراض قلب کے مریضوں کیلئے جدید ترین وارڈ قائم کر دیا جائے گا جس کے تمام تر اخراجات وہ خود برداشت کریں گے۔ بہت جلد دوسری ایکوکارڈیوگرافی مشین کی فراہمی کو بھی یقینی بنا دیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں