نعت خوانی فن نہیں بلکہ نبی کریمۖ سے محبت کا اظہار ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نعت خوا نی نوجوان نسل میں عشقِ مصطفی ۖ کو بیدار کر نے کا بہترین ذریعہ ہے۔ نعتِ رسول ۖ پڑھنا او ر سننادلوں کونورِایمان سے منور کر تاہے۔ عشقِ مصطفی ۖ کی چاشنی کے حصول کیلئے تعلیمات مصطفی کریم ۖپرعمل کرناناگزیرہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیرمیاں محمد آصف رضا قادری نے ” مقابلہ حسن نعت و تقسیم انعامات “کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بچوں اورنوجوانوں کی دینی صلاحیتوں کو اجاگر کر نے کے لیے ایسے مقابلے خوش آئند ہیں۔ نعت خوانی صرف فن نہیں ہے بلکہ حضور نبی کریم ۖ سے عقیدت و محبت کے اظہار کا خوبصورت ذریعہ ہے۔نوجوانوں کو دین اور عشقِ رسول ۖ سے جوڑ نے کے لئے ایسی سرگرمیاں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔روحانی پروگرام معاشرے میں محبت، اخوت اور اخلاقیات کو فروغ دیتے ہیں۔تقریب کے اختتام پرثنا خوان بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئیانعامات دیے گے اور ملکی ترقی سلامتی، استحکام و ملکی معاشی مشکلا ت کے جلد حل کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔اس موقع پرصوفی عبدالحمید جلالی، حافظ فتح اللہ، صوفی محمد شہزاد، محمد اکرم عبدالرزاق، وسیم احمد، محمد اخترقادری اور محمدعظیم بلوچ دیگر ننیخطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں