گوجرہ(نامہ نگار) جنازہ جیسے مقام بھی چوروں سے محفوظ نہیں۔ جو شہریوں کے لیے تشو یش کا باعث بن رہے ہیں۔ گزشتہ روز دی سمارٹ سکول 298 روڈ کی گراؤنڈ میں محمد اعظم پہلوان کے جنازہ کے موقع پر نا معلوم چور وںنے مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل گوجرہ کے ناظم اعلیٰ میاں محمد افضل سمیت دیگر افراد کی جیبوںسے انکے قیمتی موبائل فون نکال لیے۔ اور رفو چکر ہو گئے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں بھی میاں محمد افضل کا چک نمبر 422 ج ب میں جنازہ کے موقع پر موبائل چوری ہوگیا تھا۔ میاں محمد افضل کے ساتھ موبائل چوری کا دوسرا واقعہ ہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ موبائل چوری کے واقعات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور قبرستان سمیت عوامی مقامات پر سیکورٹی مزید موثر بنائی جائے۔




