نماز جنازہ کے دوران شہد کی مکھیوں کا حملہ

ماموں کانجن (نامہ نگار) نماز جنازہ کے دوران شہد کی مکھیوں کا حملہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے ‘ تفصیلات کے مطابق ماموں کانجن نواحی گائوں 498گ ب میں ولی شیر نامی شخص کی نماز جنازہ کے دوران جنازہ پڑھنے آئے افراد پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا مکھیوں کے حملہ کرنے پر بھگدڑ بھی مچ گیا مکھیوں کے کاٹنے اور بھگدڑ مچنے سے درجنوں افراد زمین پر گر کر زخمی ہوگئے کئی افراد نے قریبی فصلوں میں چھپ کر مکھیوں کے وار سے اپنی جان بچائی بعد ازاں مرحوم کی نمازہ جنازہ دوسری جگہ ادا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں