فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری فقیرحسین ڈوگرنے کہاہے کہ 2017 میں میاں نواز شریف کیخلاف سازش کرکے ملک کو سیاسی بحران کی طرف دھکیلا گیا ۔ اقتصادی پالیسیوں کیساتھ موافق ماحول نہیں ملتا تو پالیسیا ں فیل ہو جاتی ہیں۔ اگر ہم نے 10مئی کی کامیابی کو برقرار رکھنا ہے تو مضبوط معیشت کھڑی کرنا بھی ضروری ہے ۔ 28مئی کو جہاں کھڑ ے تھے 10مئی کو بھی اسی جذبے کا مظاہرہ کیاگیاہے۔




